نیویارک(خواجہ فاروق)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے سلامتی کونسل قراردادو ں پر عملدرآمد کرایا جائے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس سے ملاقات کی۔
انوار الحق کاکڑ نے گزشتہ سال پاکستان میں سیلاب کے دوران غیر متزلزل حمایت و بحالی و تعمیر نو کے فریم ورک (4آر ایف ) پر جنیوا کانفرنس کی مشترکہ میزبانی پر سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا،انوار الحق کاکڑ نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین خطرات کے پیش نظر ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے موسمیاتی مالیاتی وعدوں کی تکمیل کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو پاکستان میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی پیشرفت سے آگاہ کیا جس کامقصد مضبوط اقتصادی بحالی کےلئے سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے پائیدار ترقی کے اہداف کو تقویت دینے ،ایس ڈی جیز ایجنڈے کو آگے بڑھانے کےلئے تجویز کردہ اقدامات کےلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عالمی مالیاتی تبدیلی کے مطالبے کو سراہا۔
وزیراعظم نے 5 اگست 2019 کو بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں غیر قانونی ویکطرفہ اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل کو بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔
انوار الحق کاکڑ نے کہاکشمیر تنازع کے حل کےلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرایاجائے۔
دریں اثنافنانسنگ فار ڈویلپمنٹ مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہااقوام متحدہ کے زیراہتمام عالمی سطح پر یکساں ترقی کےلئے حکمت عملی وضع کی جائے، ترقی پذیر ممالک کو قرضوں کے مسائل سے نجات و مالی معاونت حاصل ہونی چاہیے،پائیدار ترقیاتی اہداف کے اجلاس میں دی جانےوالی یقین دہانیوں پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا نجی شعبے کوشامل کرکے ایس ڈی جیز اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے، بدقسمتی سے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کابڑا حصہ دنیاکی ترقی یافتہ معیشتوں کی جانب ہے ،ترقی پذیر ممالک میںسرمایہ کاری نہیں ،اقوام متحدہ کو ترقی پذیر ممالک میں نجی شعبے کی جانب سے سرمایہ کاری نہ ہونے کے اسباب کے تدارک کےلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔
وزیراعظم نے کہااقوام متحدہ کی چھتری تلے پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے تناسب کا ادارہ قائم کیا جا سکتا ہے،غریب ملکوں میں سرمایہ کاری کے فروغ و عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کےلئے عالمی تعاون ضروری ہے،پائیدار ترقی کے اہداف کےلئے ترقی پذیر ملکوں کو مالی معاونت حاصل ہونی چاہیے،توانائی کی کمی و دیگر مسائل ترقی پذیر ممالک کی ترقی کی رفتار کو روک رہے ہیں،معاشی رقوم کی ترسیل بہتر ہو تو ایس ڈی جیز میں بہتری آ سکتی ہے،ایس ڈی جیز پر مستند پروگرامز کو ترقی پذیر ممالک کےلئے آگے لانا ہو گا، قرض دینے والے اداروں کےلئے خطرات کو کم کرنے کےلئے تمام فریقین کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کےلئے بات چیت ہونی چاہیے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کےلئے ریگولیٹری و ترغیبی ڈھانچہ تیار ،قومی منصوبوں کی تیاری میں معاونت کی جائے،پاکستان اپنی تجاویز جنرل اسمبلی اجلاس میں پیش کرےگا،مزید برآںاپنے بیان میںنگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا منیجنگ ڈائریکٹر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کرسٹالینا جارجیوا کےساتھ تعمیری بات چیت ہوئی،پاکستان میں اقتصادی استحکام و ترقی کو فروغ دینے کےلئے باہمی عزم بڑھانے پر زور دیا۔
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر
خواتین ڈاکٹرز ملک کے نظام صحت کا قیمتی سرمایہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
پاکستان میں شعبہ ماہی گیری کی ترقی و سمندری خوراک کی برآمدات میں اضافہ
پاک، بھارت میچز میں کھلاڑیوں کا نامناسب رویہ، ہربھجن سنگھ کا آئی سی سی اور بورڈز سے مداخلت کا مطالبہ
بھارتی اداکارہ شردھا کپور 8 کلو وزنی گھنگھرو پہن کر ڈانس کرنے سے زخمی
بلاول کا مولانا فضل الرحمن سے رابطہ، رہائشگاہ کے پولیس محاصرے پر اظہار یکجہتی
چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ مہم دیرینہ اور گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے: صدر شی جن پنگ
عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد
ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ ختم کرنے کیلئے سخت گیر ایرانی رہنماوں کو قتل کرنے پر غور
وزیراعظم شہباز شریف کی این سی سی آئی اے کی تنظیم نو کا عمل تیز کرنیکی ہدایت


















