واشنگٹن(خواجہ فاروق)پی ٹی آئی کارکنوں نے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری ،پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کیخلاف وائٹ ہاﺅس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرے میں امریکہ و کینیڈا سے پی ٹی آئی کارکنوں و حامیوں کی کثیر تعداد بسوں ، گاڑیوں کے قافلوں کی شکل میں واشنگٹن پہنچی،خواتین اور بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی اور قیادت کے حق ،حکومت کیخلاف نعرے لگائے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے سابق چیف آف سٹاف شہباز گل ،امجد نواز ،جانی بشیر، منیر کھٹانہ ، وقار خان ، خالد تنویر سمیت دیگر نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہااحتجاج صرف ٹریلر ہے،22ستمبر کو نیویارک میں نگران وزیر اعظم انوا ر الحق کاکڑ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے موقع پر تاریخی احتجاج ہوگا،حکومت ہوش کے ناخن لے اور عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے سیاسی رہنماﺅں،کارکنوں کو رہا کرے،90روز میں انتخابات یقینی بنائے جائیں۔
پی ٹی آئی کا وائٹ ہاﺅس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
















