ہمارے 70 فیصدعوام منفی سوچ رکھتے ہیں: نادیہ حسین

کراچی (مشرق نیوز) پاکستانی معروف اداکارہ، ماڈل و بیوٹی ایکسپرٹ نادیہ حسین نے کہا ہے کہ ہمارے 70 فیصد عوام منفی سوچ رکھتے ہیں، عوام کے دماغ میں ایک کیڑا ہے جو کسی بھی چیز کو مثبت انداز میں نہیں سوچنے دیتا۔اداکارہ نادیہ حسین نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں حصہ لیا، اس دوران انہوں نے متعدد سوالات کے جواب دیئے۔پوڈ کاسٹ کے دوران نادیہ حسین نے خود سے متعلق سوشل میڈیا پر آنے والے منفی تبصروں پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی منفی سوچ رکھتے ہیں جس کی وجہ حسد اور نفرت ہے، ایسے لوگ سوچتے ہیں کہ جو چیز اِن کے پاس نہیں ہے وہ دوسروں کے پاس بھی نہ ہو۔نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ ہماری قوم میں منفی سوچ ایک فطرت بن گئی ہے، ایک بار مجھے سوشل میڈیا پر پیغام موصول ہوا کہ ’میں تم سے نفرت کرتا ہوں‘، صرف یہ تین لفظ درج تھے، لوگ منفی باتیں لکھنے میں وقت ضائع کرتے رہتے ہیں۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ میرے اکاو¿نٹ میں آ کر مجھے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں میں اِنہیں ہرگز برداشت نہیں کرسکتی، میں بھی انہیں اسی لہجے میں جواب دینے کا حق رکھتی ہوں۔