بابرہ شریف ،شمیم آرا کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں

لاہور (مشرق نیوز) ماضی کی نامور اداکارہ بابر ہ شریف نے کہا ہے کہ مجھے فلم انڈسٹری میں رانی بیگم ، شمیم آرا اور زیبا بیگم بڑی پسند تھیں لیکن شمیم آراءکے ساتھ بہت قربت کا تعلق تھا، فلم انڈسٹری کو شمیم آراءکیلئے جو کچھ کرنا چاہیے تھا وہ نہیں کیا گیا ۔ ایک انٹر ویو میں بابرہ شریف نے کہا کہ جب شمیم آرا شدید علیل تھیں اس وقت ان کو فلم انڈسٹری کی شدید ضرورت تھی مگر شوبز انڈسٹری کی خود غرضی کہ مشکل حالات میں کسی نے ساتھ نہیں دیا ۔ مجھے ان کی وفات سے گہرا صدمہ ہوا تھا جسے میں میں آج تک نہیںبھولی ، شمیم آرا جیسی اداکارہ اور ہدایتکار فلم انڈسٹری کا حقیقی اثاثہ تھیں ۔دوران انٹر ویو بابرہ شریف، شمیم آرا کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ بھی ہو گئیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے کمانڈو ہیروئن کے طور پر کام لینے کا سہرا شمیم آرا کے سر ہے ، انہوں نے بطور ہدایتکار مجھ سے جو بھی کام لیا وہ سپر ہٹ ہوا ۔