ویزا درخواستوں پر ساتوں دن اور 24 گھنٹے کارروائی کی جاتی ہے، سفارتخانہ واشنگٹن

واشنگٹن (بیورو رپورٹ) امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی نژاد امریکیوں کو ویزا نہ دینے یا درخواست مسترد کرنے کی بات میں کوئی صداقت نہیں، پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ بات سراسر غلط اور بے بنیاد ہے، پاکستانی نژاد امریکیوں و دیگر اوورسیز پاکستانیوں کا اپنی مادر وطن کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ درخواست گزاروں کو ویزوں سمیت ہر ممکن قونصلر مدد فراہم کرتا رہتا ہے۔ نیویارک، شکاگو، ہیوسٹن، لاس اینجلس کے قونصلیٹ سے باآسانی ویزا لیا جا سکتا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ویزا درخواستوں پر ساتوں دن اور 24 گھنٹے آن لائن کارروائی کی جاتی ہے۔