نیویارک (خواجہ فاروق) پاکستانی و کشمیری امریکن نے راجہ رفعت مختار کو آئی جی سندھ لگانے کے فیصلے کو بہترین قرار دےدیا۔ پاکستانی و کشمیری امریکن نے کہا کہ راجہ رفعت مختار کا شمار انتہائی دیانتدار، فرض شناس اور محب وطن افسروں میں ہوتا ہے، کمیونٹی کے دکھ درد کو اپنا سمجھتے اور پولیس فورس کو فیملی قرار دیتے ہیں، شہداءپولیس کی قربانیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور کرائمز فائٹر کی شہرت کے حامل پولیس افسر مانے جاتے ہیں، پاکستانی و کشمیری امریکن نے کہا کہ راجہ رفعت مختارسندھ کو امن کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے۔ ڈرگ، قبضہ مافیا سمیت تمام جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع یقینی بنائیں گے، کراچی میں سٹریٹ کرائم، بھتہ خوری کے خاتمے اور اوورسیز کے مفادات کے تحفظ کےلئے خصوصی اقدامات کریں گے۔ راجہ رفعت مختار کرپشن کا خاتمہ، عوام کو انصاف فراہم کرنے کیلئے کھلی کچہریاں بھی لگائیں گے۔ ادھر ذرائع کے مطابق راجہ رفعت مختارکے آئی جی سندھ مقرر ہونے پر سندھ پولیس میں کرپٹ افسروں نے دوسرے صوبوں میں تبادلے کرانے کےلئے سیاسی شخصیات سے رابطے شروع کردئیے۔ واضح رہے راجہ رفعت مختار نے چارج سنبھالتے ہی شہداءکے لواحقین سے ملاقات کر کے سندھ پولیس کے دل میں اپنی جگہ بنائی جس کو عوامی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔
راجہ رفعت مختار سندھ کو امن کا گہوارہ بنائینگے: پاکستانی و کشمیری امریکن
















