واشنگٹن (مشرق نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر وہ دوبارہ صدر بن کر وائٹ ہاﺅس میں واپس آئے تو اپنے سیاسی دشمنوں کے ساتھ وہی کریں گے جو انکے ساتھ کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ 2016 کی صدارتی دوڑ میں ا±نہوں نے اپنی حریف ہلیری کلنٹن کو جیل میں ڈالنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ڈالا نہیں تو کیا اب انہیں ایسا نہ کرنے پر افسوس ہے؟جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر میں دوبارہ صدر بن کر وائٹ ہاﺅس میں واپس آیا تو اپنے سیاسی دشمنوں کے ساتھ وہی کروں گا جو میرے ساتھ کیا جا رہا ہے کیوں کہ اب ہمارے پاس کوئی چوائس نہیں ہے کیونکہ ہمارے ساتھ بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کیسوں کے پیچھے امریکی صدر جو بائیڈن ہیں۔ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ عورت جس سے میں کبھی نہیں ملا، اس نے مجھ پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا، اس کے پیچھے ڈیموکریٹس ہیں۔
سابق صدر ٹرمپ کی سیاسی حریفوں سے انتقام لینے کی دھمکی
















