نیویارک (بیورو رپورٹ) میئر نیویارک کا تاریخ ساز اقدام، لاﺅڈ سپیکر پر اذان دینے کی اجازت دےدی۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر نیویارک ایرک ایڈمز نے کہا نماز دین کے پانچ ستونوں میں سے ایک ہے، جو دن میں 5 بار مسجد میں ادا کرنے کا حکم ہے، اذان سن کر ہی نماز کے وقت کا پتہ چلتا ہے۔
میئر نیویارک ایرک ایڈمز نے کہا تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لاﺅڈ سپیکر پر اذان دینے کی اجازت دی، کسی پرمٹ کی ضرورت نہیں ہوگی، استعمال ہونےوالے لاوڈ سپیکر کی جانچ پڑتال اور ساﺅنڈ کو مناسب لیول پر رکھنے کےلئے پولیس، مسجد انتظامیہ کےساتھ ملکر گائیڈ لائنز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی پولیس کمشنر مارک سٹیورٹ نے تمام حکام کو میمو بھی جاری کردیا، ڈپٹی کمشنر نیویارک پولیس کی جانب سے جاریکردہ میمو میں امریکہ میں مذہبی آزادی کی حق کی اہمیت بیان کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ مسلم کمیونٹی کی عبادات میں اذان اہم مذہبی فرائض میں شامل ہے، میمو میں کہا گیا نیویارک کی مسلم کمیونٹی مقامی قواعد کے مطابق لاوڈ سپیکر کی آواز کے لیول کو برقرار رکھنے کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھے۔
دوسری جانب اوورسیز پاکستانیز اور مسلم کمیونٹی نے میئر نیویارک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ایرک ایڈمز نے دل جیت لئے، لاﺅڈ سپیکر پر اذان کی اجازت دیکر ثابت کردیا میئر نیویارک تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔
میئر نیویارک کا تاریخ ساز اقدام، لاﺅڈ سپیکر پر اذان دینے کی اجازت دےدی
















