لاہور(خبر نگار)نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہاہے فحاشی و عریانی پھیلانے والے عناصر جینوئین فنکاروں کے ترجمان بننے کی کوشش مت کریں،حکومت تھیٹرز کے نام پر بیہودگی پھیلانے والے عناصر سے بلیک میل نہیں ہوگی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عامر میر نے کہاجینوئن فنکار بیہودگی کےخلاف کریک ڈاون پر حکومت پنجاب کےساتھ ہیں،فحش مجروں سے مال بنانے والے عناصر فنکاروں کے نمائندے تسلیم نہیں کیے جا سکتے، تھیٹر کو فحش مجروں کی آماجگاہ بنانے والوں کےخلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔
نگران وزیراطلاعات نے کہاریاستی رٹ چیلنج کرنےوالوں کا سخت احتساب ہوگا،پنجاب حکومت ڈرامہ ایکٹ میں ترامیم متعارف کرائے گی،خلاف ورزی کرنے والے پروڈیوسرز کو سزائیں ،جرمانے ہوں گے۔
عامر میر نے کہا ثقافتی مراکز کو فحش مجروں کے مراکز نہیں بننے دیا جائےگا،تھیٹرز کو پاکستانی ثقافت و پرفارمنگ آرٹ کے فروغ کی ذمہ داری دینگے۔
تھیٹرز کے نام پر بیہودگی پھیلانے والوں سے بلیک میل نہیں ہوں گے،عامر میر

















