سموگ کے تدارک، توانائی کی بچت کیلئے کمرشل مارکیٹوں کے نئے اوقات کار

لاہور (خبر نگار،کامرس رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے سموگ کے تدارک، توانائی کی بچت کیلئے کمرشل مارکیٹوں کے نئے اوقات کار جاری کردئیے۔

ڈی سی لاہور نے کہاکمرشل مارکیٹیں بشمول ہول سیل، پرچون ہفتے سے پیر رات 10 بجے تک کھلی رہ سکیں گی، کمرشل مارکیٹیں اتوار کو دن 2 بجے سے رات 10 بجے تک کھلیں گی ، ریسٹورنٹس، ہوٹلز، کافی شاپس پیر تا جمعرات رات 11 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔

رافعہ حیدر نے کہا تمام ریسٹورنٹس، ہوٹلز، کافی شاپس کو جمعہ تا اتوار رات 12 بجے تک کھلنے کی اجازت ہو گی، اشیائے خورونوش کی ہوم ڈلیوری کے اوقات کار رات 12 بجکر 30 منٹ تک ہوں گے،

ڈی سی نے مزید کہا میڈیکل سٹورز، لیبارٹریز، پٹرول پمپس ،سی این جی سٹیشنز ،ملک شاپس، تندور اور پنکچر والی دکانیں مستثنیٰ ہوں گی۔