لاہور (مشرق نیوز) سینئر اداکاروںنے سٹیج ڈرامے کی بہتری کیلئے فنکاروں پر مشتمل کمیٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا ۔ سینئر اداکاروں سہیل احمد، پرویز رضا، جاوید رضوی، اشرف خان، عرفان کھوسٹ ، نجم زیدی، روبی انعم، گوشی خان اور حسن مراد نے کہا کہ اسٹیج ڈرامے کی بہتری کےلئے فنکاروں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے جو سٹیج ڈرامے کے سکرپٹ اور مانیٹرنگ پر توجہ دے ۔ بہترین لکھنے والوںاور ڈائریکشن دینے والے جو مایوس ہو کر گھروں میں بیٹھ گئے ہیں انہیں واپس لا کر ذمہ داری سونپنا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ صرف تھیٹرو ں کو سیل کر دینے اور اداکاروں پر پابندی لگانے سے مسئلے کا حل نہیں نکلے گا بلکہ بہتری کے لئے بھی پیشرفت کرنا ہو گی جس کے لئے سیکرٹری اطلاعات اور دیگر حکومتی ذمہ داران پیشرفت کریں ۔
سٹیج ڈرامے کی بہتری کیلئے فنکاروں پر مشتمل کمیٹی بنانے کا مطالبہ

















