کراچی(بیورورپورٹ)ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے مہنگائی نے ایشیا، بحرالکاہل خطے میں لاکھوں افراد کو انتہائی غربت میں دھکیل دیا۔
رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کے دیر پااثرات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے بحران نے مشکلات بے پنا ہ بڑھادیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہازیادہ تر ممالک میں افراط زر کئی سال کی بلند ترین سطح پرجاپہنچا،تقریبا ہر شخص متاثر ہوا،غریب خوراک اور ایندھن جیسی ضروریات کی زیادہ قیمتیں ادا کرنے کے قابل نہیں ،بحران سے خواتین خاص طور پر زیادہ متاثر ہوئیں کیونکہ عمومی طور پر آمدنی مردو ں کے مقابلے میں کم ہے۔
مہنگائی نے ایشیا، بحرالکاہل خطے میں لاکھوں افراد کو انتہائی غربت میں دھکیل دیا، ایشیائی بینک
















