خرطوم (مشرق نیوز) سوڈانی عوام شمال کی سمت سے آسمان اور زمین کو ڈھکنے والی پیلے رنگ کی آندھی اور گردو غبار کو دیکھ کرحیران رہ گئے مگران بادلوں کی پہلے ہی پیش گوئی کی گئی تھی۔ گردو غبار سے حد نگاہ چند میٹررہ گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو اپنی آنکھوں کے سامنے سڑک کو روشن کرنے کے لیے گاڑیوں کی لائٹس کا استعمال کرنا پڑا۔مشہور ماہر موسمیات المنذر احمد الحاج کی پیشین گوئیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ملک کے شمال کی طرف سے تیز ہوائیں چلیں گی اور گردو غبار کا طوفان آئے گا۔ان علاقوں میں رہنے والے شہریوں نے بتایا کہ تیز ہوائیں ملک کے شمالی علاقوں سے ٹکرا رہی ہیں۔ تیز ہواں کی لہر موٹی گردوغبار سے مل کر آگے بڑھی جس نے ان نیم صحرائی علاقوں کے آسمانوں کو پیلے بادلوں سے ڈھانپ لیا ہے۔
سوڈان میں موسمی پیش گوئی درست ثابت، پیلی آندھی شمال سے ٹکراگئی
















