ہریانہ میں ہندو رہنما کی مسلمانوں کو کھلی دھمکی

ہریانہ (مشرق نیوز) بھارتی ریاست ہریانہ میں انتہا پسند ہندوں نے اپنے اجتماع میں پابندی کے باوجود مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز تقاریر کیں، ایک رہنما نے تقریر کے دوران کہ اگر تم انگلی اٹھا گے تو ہم تمھارے ہاتھ کاٹ کر رکھ دیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہریانہ میں ہندوں کے ایک گروہ کو اس بات پر حکومت نے پروگرام کرنے کی اجازت دی تھی کہ اس میں نفرت انگیز تقاریر نہیں کی جائیں گی، اس کے باوجود کچھ رہنماﺅں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی گئیں، جبکہ ایک رہنما نے تو ہندوں کو رائفلز کے لائسنس دینے کا مطالبہ بھی کردیا۔ہندو رہنماﺅں نے پولیس کی موجودگی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز تقاریر کیں اور مسلمانوں کو کھلم کھلا دھمکیاں دیتے نظر آئے۔