عرب امارات ماحولیاتی کارکنوں کو کوپ 28 کے مقام پر اجتماع کی اجازت دےگا

ابوظہبی (مشرق نیوز) کوپ 28 کے صدر سلطان الجابر اور اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کے ایگزیکٹو سیکریٹری سائمن سٹیل نے ابوظبی میں ایک ملاقات میں میزبان ملک کے سمجھوتے پر دست خط کردیئے،میڈیارپورٹس کے مطابق اس سمجھوتے میں اس سال اقوام متحدہ کے ماحولیاتی سربراہ اجلاس کیلئے ضروری قانونی بنیاد کا خاکا پیش کیا گیا ۔یو این ایف سی سی سی کے رہ نما خطوط اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں کی تعمیل کے مطابق، ماحولیاتی کارکنوں کیلئے پرامن طور پر جمع ہونے اور اپنی آواز کو اجاگر کرنے کیلئے جگہ دستیاب ہوگی۔کوپ 28 صدارت اور یو این ایف سی سی سی کے درمیان میزبان ملک کے سمجھوتے پر دستخط کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ۔اس میں شمولیت ، شفافیت اور احترام کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔سلطان الجابر نے کہاکہ کوپ 28 کا لائحہ عمل چار اہم ستونوں : توانائی کی منتقلی کو تیزی سے ٹریک کرنا،ماحولیات کی مالیات کو طے کرنا؛ لوگوں، زندگیوں اور معاش پر توجہ مرکوز کرنا اور ہر چیز کو مکمل شمولیت کے ساتھ ترتیب دینے پر مرکوزہے۔