لاہور (رپورٹ: نعیم جاوید/ عکاسی: واحد شہزاد) تاجر برادری نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے ایسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ روز نامہ ”مشرق“ لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر تاجر رہنما نعیم میر، وقار احمد میاں، میاں خلیل عبیر، عمر قریشی، وقار نانی، ملک امانت، ملک کلیم، لالہ سیف تمیمی، آغا ذوالفقار، سید ممتاز بخاری، فہیم سہگل اور راجہ جاوید نے کہا کہ کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ناقابل قبول ہے۔ کاٹیج انڈسٹری سے منسلک چھوٹی صنعتیں اور تاجر پس کر رہ جائیں گے۔ حکومت پالیسیوں کی تشکیل میں چھوٹے تاجروں اور چھوٹی صنعتوں کو نظر انداز نہ کرے۔ پاور ٹیرف میں بے تحاشہ اضافے سے برآمدات اور سرمایہ کاری میں خطرناک حد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔ پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے جس کی وجہ سے ہر طرح کے کاروبار میں مندی کا رحجان ہے۔ پاکستان میں بجلی و گیس کی قیمتیں خطے میںپہلے ہی سب سے زیادہ ہیں جبکہ انرجی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں اضافہ جو مزید مہنگائی کا باعث بنے گا بجلی گیس اور تیل کی قیمتوںمیں مسلسل اضافے کو روکنا ازحد ضروری ہے کیونکہ اس سے عوام کی زندگی اور صنعت و تجارت جاری رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ نعیم میر، وقار احمد میاں، میاں خلیل عبیر، عمر قریشی نے کہا ہم دکانوں کا کراےہ دےں ورکروں کی تنخواہےں دیں ےا بھاری بھر بجلی کے بل دےں گیس اور بجلی کی قیمتوں میں تمام اضافے واپس لئے جائیں کیوںکہ مہنگی بجلی اور گیس اور پٹرولیم مصنوعات کے باعث پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مقابلے کی دوڑ سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔ درآمدی فہرست کم اور برآمدی فہرست میں اضافہ سے تجارتی خسارہ کم تو ضرور ہوا ہے مگر انرجی کی قیمتوں میں اضافہ سے برآمدات بڑھانے کا حکومتی ویڑن شدید متاثر ہو رہا ہے۔ مہنگی انرجی سے غریب طبقے پر سارا بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ سیاسی کشمکش مہنگائی اور پے درپے بحرانوں نے ملکی معیشت کا گھوڑا مریل بنا دیا ہے، اب اس میں امید کی روح پھونکنا ضروری ہو گیا ہے اسکے لئے تمام طبقات کا اعتماد بحال کرنا ہو گا تاکہ پاکستان مستحکم معیشت کی حامل ایک فلاحی ریاست بن سکے۔ چیئرمےن نے کہا کہ معاشی استحکام کےلئے ازحد ضروری ہے کہ بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو خطے کے دوسرے ممالک کے لیول سے کم رکھا جائے۔ پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث بیرونی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات مہنگی ہو جاتی ہیں جو برآمدات میں کمی کا باعث بنتی ہیں
بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ نامنظور، فوری واپس لیا جائے ،تاجر رہنماﺅں کا حکومت سے مطالبہ
















