کسٹمز میں 5 ارب کی مالی بے ضابطگیاں،سامان گل سڑ گیا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)کسٹمز میں 5 ارب کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے،رپورٹ کے مطابق درآمدی اشیا پر مکمل ٹیکس وصول نہ کرنے سے 3 ارب 52 کروڑ کا نقصان ہوا جبکہ ویئر ہاوسز میں ایک ارب 45 کروڑ کی بے قاعدگیاں، خردبرد اور چوری ہوئی۔

سمگل شدہ گاڑیاں، سمارٹ فون اور غذائی اشیا ویئر ہاو¿سز میں پڑی خراب ہوگئیں،300 ضبط شدہ گاڑیاں نیلام نہ کرنے سے 80 کروڑ 71 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا، 18 کروڑ 86 لاکھ کے 46 ہزار 982 سمارٹ فونزکی بھی نیلامی نہیں کی گئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کھانے پینے کی اشیا سمیت 42 کروڑ سے زائد کا دیگر سامان بھی گل سڑگیا، عملے نے 2 کروڑ 41 لاکھ روپے کی 3 گاڑیاں ایک کروڑ 39 لاکھ میں فروخت کردیں۔