تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے 27ارب ڈالرکی لاگت سے سے ریل نیٹ ورک کے توسیعی منصوبے کا اعلان کردیا،میڈیارپورٹس کے مطابق اس ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے اسرائیل کے مضافاتی علاقوں کو میٹروپولیٹن تل ابیب سے مربوط کیا جائےگا اوراسی کے ذریعے مستقبل میں سعودی عرب کے ساتھ زمینی رابطہ قائم کیا جائے گا۔نیتن یاہو نے اس آئینی بحران کو نظر انداز کیا جس نے ملک کو گذشتہ سات ماہ سے تعطل کا شکار کر رکھا ہے، جس سے صہیونی ریاست کی معیشت کو دھچکا لگا ہے اور اس کی جمہوری صحت پر مغربی اتحادیوں کے اعتماد کو دھچکا لگا ہے۔اس کے بجائے، انہوں نے ون اسرائیل پروجیکٹ سمیت بنیادی ڈھانچے کے اقدامات کے بارے میں گفتگو کی ہے۔اسے انہوں نے ملک کے کاروباری اور سرکاری مراکز تک ٹرین کے ذریعے سفر کے وقت کو دو گھنٹے یا اس سے کم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ مستقبل میں ہم ایلات سے بحیرہ روم تک ریل کے ذریعے سامان کی نقل وحمل کے قابل ہوں گے اور اسرائیل کو ٹرین کے ذریعے سعودی عرب اور جزیرہ نما عرب سے بھی جوڑ سکیں گے۔اس پر بھی، ہم کام کر رہے ہیں۔اسرائیل کے ایک سینیر قانون ساز نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات استوار ہونے کا امکان نظر نہیں آتا، حالانکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے گذشتہ ہفتے مشرقِ اوسط کی طاقتوں کے درمیان ممکنہ مفاہمت کی پیشین گوئی کی تھی۔
اسرائیلی وزیراعظم کا سعودی عرب تک ریل نیٹ ورک بچھانے کا اعلان
















