ریاض(مشرق نیوز)مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک میں سویڈن،ڈنمارک کے سفارتکاروں کی طلبی،توہین آمیز واقعات پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایاگیا،سعودی عرب نے احتجاجی مراسلہ ناظم الامور ڈنمار ک کے حوالے کیا ۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے توہین آمیز اقدامات روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا مذہبی تعلیمات و بین الاقوامی قوانین و اصولوں کے منافی واقعات روکے جائیں،نفرت کو فروغ دینے والے اقدامات کسی صورت قبول نہیں۔
مشرق وسطیٰ کے مزید ممالک نے سویڈن ،ڈنمارک کے سفارتکاروں کو طلب کیا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
دوسری جانب اسلامی سربراہ کانفرنس کے قائد کی حیثیت سے سعودی عرب ،عراق نے سویڈن ،ڈنمارک میں بار بار بے حرمتی کے واقعات پرمسلم وزرائے خارجہ کا ورچوئل ہنگامی اجلاس 31 جولائی کوطلب کرلیا،اجلاس میں اشتعال انگیز واقعات کی روک تھام کےلئے اقدامات کا جائزہ اور مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیاجائےگا۔
سویڈن،ڈنمارک کے سفارتکاروں کی طلبی،توہین آمیز واقعات پر شدید احتجاج
















