بجلی کابنیادی ٹیرف 50.51روپے یونٹ تک جاپہنچا

اسلام آباد(بیوورپورٹ)بجلی کابنیادی ٹیرف 50.51روپے یونٹ تک جاپہنچا،پاور ڈویژن نے قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.50 روپے یونٹ تک اضافہ کیا گیا اطلاق جولائی کے مہینے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف42 روپے72 پیسے،سیلز ٹیکس کے بعد 50 روپے41 پیسے تک کا ہوگیا ،ماہانہ ایک سے100 یونٹ تک کا ٹیرف 3 روپے اضافے سے16.48 ،ماہانہ101سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف4 روپے اضافے سے22.95 ،201 سے 300 یونٹ تک کا ٹیرف5 روپے اضافے سے27.14 روپے، 301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف 6.50 روپے اضافے سے 32.03 ،401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 7.50 روپے اضافے سے 35.24 روپے کاہوگیا۔

ماہانہ 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 7.50 روپے اضافے سے 36.66 ، 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 7.50روپے اضافے سے 37.80اور 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 7.50 روپے اضافے سے 42.72 روپے تک جاپہنچا،ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کےلئے 3.95 ، 51 سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کےلئے 7.74 اور ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کےلئے فی یونٹ7.74 روپے پر برقرار رہے گا جبکہ ماہانہ101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کےلئے فی یونٹ10.06 روپے پر برقرار رہے گا۔