مودی کے گرد گھیراتنگ،لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پیش

نئی دہلی(مشرق نیوز)مودی کے گرد گھیراتنگ،لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست منی پور میں ہونےوالے فرقہ وارانہ فسادات کے بعد اپوزیشن نے دباو بڑھا دیا اور تحریک عدم اعتماد پیش کردی، بھارتی لوک سبھا نے وزیراعظم نریندر مودی حکومت کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک کو قبول کر لیا۔

لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر بحث کےلئے ابھی وقت مقرر نہیں کیا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے مودی حکومت کےخلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کا مقصد منی پور میں جاری نسلی فسادات پر مودی کی خاموشی تڑوانا ہے۔