لاہور( خبر نگار،کامرس رپورٹر)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے پنجاب کے 25 اضلاع کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اورتاجر تنظےموں کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی ،وزیرخزانہ اسحاق ڈار اسلام آباد سے ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
3گھنٹے طویل ملاقات میں صنعتکاروں ، تاجر برادری کے صدور اور عہدےداروں نے مسائل ، تجاویز ، سفارشات پیش کیں،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تمام مسائل او رتجاویز کو نوٹ کیا ،قابل عمل تجاویز کے حل کی یقین دہانی کرائی ،وزارت خزانہ کی معاونت سے ترسےلات زرسے متعلقہ اےشوز کے حل کےلئے خصوصی سےل بناےا جائےگا،نئی صنعتےں لگانے ،نےا کاروبار شروع کرنے کےلئے اےن اوسےز کے اجرا کےلئے ون ونڈو سہولت فراہم کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ میں تاجروں ،صنعتکارو ںکےلئے مسائل کے حل کےلئے خصوصی سیل قائم کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا 2روز میں خصوصی سیل قائم کردیا جائے گا،صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریںگے،صنعت لگانے کےلئے مختلف محکموں کے این اوسیز کے پرانے نظام کو یکسر بدلیں گے، نئی انڈسٹریز کو 30دن روز کے اندر ون ونڈو آپریشن کے ذریعے این او سیز دئےے جائیںگے، ٹیکسٹائل انڈسٹریز ،اپٹما عہدےداروں نے پنجاب میں کپاس کی ریکارڈ فصل پر نگران وزیراعلیٰ ،ٹیم کی کارکردگی کوسراہا۔
محسن نقوی نے کہا تاجر اور صنعتکار ملکی معیشت کےلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کےلئے کار وبار میں آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، تاجر ، صنعتکار برادری کی قابل عمل تجاویز پر ضرور غور کیاجائے گا۔
وزےرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا مشکل وقت ،آزمائشیں گزرنے والی ہیں، پاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا ، بیرونی ادائیگیوں میں ایک دن کی تاخیر نہیں کی گئی، تاجروں ،صنعتکارو ںکوایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا خوش آئندوقابل تحسین ہے، ملاقات مےں رحیم یار خان ،لاہور میں سندر انڈسٹرےل سٹیٹس روڈز کی کشادگی ،سرگودھا بھلوال روڈ کی تعمیر و توسیع کے منصوبے اورفورٹ منرو سٹیل برج کے فیز ون ،فیز تھری کی تکمیل کےلئے اقدامات پر اتفاق کےاگےا،غازی یونیورسٹی کی سولر لائزیشن کےلئے 470ملین کے فنڈز جاری ہوںگے ،ڈیرہ غازی خان سے کوئٹہ روڈ اورراجن پورروڈ کی تعمیر ومرمت ،بحالی کی جائےگی،ساہیوال میں انڈسٹریل سٹیٹ ٹو کے قیام پر غور کےاگےا۔
لاہور چیمبر آف کامرس کی کمیٹی برائے فلور ملز کے کنونیئر خواجہ حبیب الرحمن کی قیادت میں وفد نے انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ،خواجہ حبیب الرحمن نے کہا مارکیٹ میں آٹے کے تھیلے کا ریٹ 2800 سے تجاوز کرچکا اگر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مناسب اقدامات نہ کئے تو غریب 2 وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو جائے گا۔
خواجہ حبیب نے کہا ملکی تاریخ میں پہلی بار محکمہ خوراک 3ماہ مسلسل خریداری کے باوجود اپنا ٹارگٹ حاصل نہیں کرسکاجب تک محکمہ خوراک میں چھپی کالی بھیڑوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی اس وقت تک آٹا سستا نہیں ہوسکتا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے وفد کو تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا آٹا مہنگا کرنے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،ملاقات میں خواجہ ضیا الرحمن،صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویر،آئی جی پنجاب عثمان انور،صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر اور مشیر کھیل وہاب ریاض بھی موجود تھے۔
دریں اثنانگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ،بزرگان دین اور اولیا ئے کرام کے مزارات کی تزئین و آرائش،توسیع اور انتظامی امور میں بہتری لانے کےلئے بڑے فیصلے کر لئے گئے ،عطیات ، صدقات اور نذرانہ دینے کےلئے آن لا ئن ڈونیشن پورٹل بنے گا ،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو آن لائن ڈونیشن پورٹل قائم کرنے کاٹاسک سونپ دیا گیا۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















