صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے: ایس ایم تنویر

لاہور( کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت نے صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا، محکمہ صنعت و تجارت میں خصوصی سیل قائم ہوگاانڈسٹری لگانے کےلئے این او سی کے اجرا ءکا پرانا نظام بدلے گا اور اب 30دن کے اندر ون ونڈو آپریشن کے ذریعے این او سی دئے جائیں گے، وزیر اعلی پنجاب نے اس امر کا اعلان پنجاب بھر کے ایوان ہائے صنعت و تجارت کے صدور اور نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات میں شریک ہوئے۔ ملاقات کا اہتمام صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کیاتھا۔ صنعتکاروں اور تاجروں نے ملاقات کا اہتمام کرنے پر صوبائی وزیر سے اظہار تشکرکیا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کہا کہ صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے، صنعتکاروں اور تاجروں کا نمائندہ ہوں اور ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔