برطانوی ایئر لائن کا پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بند

اسلام آباد(بیورورپورٹ)برطانوی ایئر لائن نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بند کردیا،ورجن اٹلانٹک کی آخری پرواز نے ہیتھرو ائیر پورٹ کیلئے اڑان بھرلی،واضح رہے ورجن اٹلانٹک نے ابتدا میں مانچسٹر 4 اور لندن کےلئے 3 پروازیں چلائیں، بعدازاں ائیرلائن نے صرف لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ کےلئے ہفتہ وار 3 پروازیں چلانا شروع کیں۔

ورجن اٹلانٹک نے اسلام آباد ، لندن کے درمیان صارفین کو بہترین فضائی سفری خدمات فراہم کیں،سی او او ائیرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے عالمی معیار کی فضائی سفری خدمات پیش کرنے پر ورجن اٹلانٹک ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

آخری پرواز کے موقع پر ائیرپورٹ منیجر نے کہا امید کرتے ہیں ورجن اٹلانٹک ائیر لائن مستقبل میں واپس پاکستان آئے گی۔