آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان 3 ارب ڈالر کا سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ طے پاگیا۔
اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جولائی کے وسط میں ہوگا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےمعاہدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم کرے گااور معاہدے سے سماجی شعبے کے لیے فنڈز کی فراہمی بہتر ہوگی جب کہ معاہدہ پاکستان میں ٹیکسز کی آمدن بڑھائے گا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ٹیکس کی آمدن بڑھنے سے عوام کی ترقی کے لیے فنڈنگ بڑھ سکے گی، معاہدہ پاکستان میں مالی نظم و ضبط کا باعث بنے گا اور معاہدے سے توانائی کی اصلاحات یقینی بنائی جائیں گی ایکس چینج ریٹ کو مارکیٹ کے حساب سے مقرر کیا جائے گا۔
آئی ایم ایف کے مطابق موجودہ معاشی مسائل کو حل کرنے کے لیے پالیسیوں پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے جب کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جائیں۔
پاکستان اور آئی ایم ایف میں3 ارب ڈالر کا معاہدہ طے

















