تمام لیگل انسپکٹرز اپنے فرائض بھرپور محنت سے ادا کریں :آئی جی پنجاب

لاہور (کرائمرپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان نے پولیس ٹریننگ کالجز اور سکولز میں بطور لاء انسٹرکٹرز تعینات لیگل انسپکٹرز کے جاب کنٹریکٹ میں پانچ برس کی توسیع کردی ہے۔ آئی جی پنجاب نے لیگل انسپکٹرز کی جاب کنفرمیشن کیلئے محکمانہ عمل شروع کرنے کی ہدایت کی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ لیگل انسپکٹرز کی جاب کنفرمیشن کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امتحان اور دیگر مراحل کو جلد مکمل کیا جائے گا، پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سلیکٹ ہونے والے انسپکٹرز لیگل کو میرٹ کی بنیاد پر پروموشنز بھی جلد کی جائیں گی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام لیگل انسپکٹرز اپنے فرائض بھرپور محنت سے ادا کریں اور زیر تربیت اہلکاروں کو قانون کی تعلیم سے بہتر طور پر ہمکنار کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ٹریننگ اداروں کے لیگل انسپکٹرز (لاءانسٹرکٹرز) سے ملاقات کے دوران کیا۔ دریں اثناءلاہور 21 جون: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گجرات میں بجلی کی تاروں کے ساتھ لٹکی ڈور پھرنے سے 17 سالہ لڑکے کے جاں بحق ہونے کا افسوس ناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب کا ڈی پی او گجرات کو پتنگ بازی ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ضلع بھر میں پتنگ بازوں، سیلرز اور بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن میں تیزی لائیں۔ علاوہ ازیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پولیس ا سٹیشن انصاف کی فراہمی کا بنیادی مرکز ہیں،شہریوں کی خدمت و حفاظت میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایس ایچ اوز، سپروائزری افسران شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، بھرپور مدد اور راہنمائی فراہم کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہر درخواست کی شکایت کو ذاتی مسئلہ سمجھ کر سنیں اور داد رسی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری میں شہریوں کی شکایات سنتے ہوئے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔