معیشت مستحکم،پلان بی تیار، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرےگا: اسحاق ڈار


اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے معیشت مستحکم ہے،3.5جی ڈی پی کا ہدف باآسانی حاصل ہوجائیگا، پلان بی پر پبلک میں بات نہیں ہوسکتی، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرےگا، پاکستان کی آبادی کی شرح الارمنگ ہے، بڑھتی آبادی ترقی کی کوششوں کو کھا جائےگی، بجٹ کو حتمی شکل دینے سے پہلے کاروباری طبقے کے تحفظات دور کریں گے۔


پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا پرائیوٹ پبلک سیکٹرکو لےکر چلنے سے ملک کا پہیہ چلے گا، ایف بی آر کی کلیکشن 12,163 ارب ہے، ایس ڈی پی میں ہیلتھ، ایجوکیشن سوشل سیکٹر اور ٹرانسپورٹ کےلئے بجٹ رکھا گیا ، بجٹ کے بعد تجاویز کو ڈیل کرنے کےلئے کمیٹی بنائی جارہی ہے،

اسحاق ڈار نے کہاملک میں زرعی انقلاب آسکتا ہے ،شعبے میں صلاحیت ہے، بجٹ میں زرعی بیجوں پر ڈیوٹی ،ٹیکس سے چھوٹ دی ۔