پاکستان ،ترکمانستان میں تاپی مشترکہ عملدرآمد منصوبے پر دستخط

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان ،ترکمانستان نے تاپی گیس پائپ لائن مشترکہ عملدرآمد منصوبے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ،دونوں ممالک کے درمیان دستخطوں کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی، تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف نے بھی شرکت کی، پاکستان کی طرف سے وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک اور ترکمانستان کے وزیر مملکت مکسات بابائیف نے دستخط کئے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاتاپی خطے کی خوشحالی کےلئے اہم منصوبہ ہے، منصوبے سے خطے کو قدرتی گیس کی فراہمی ممکن ہو گی، عالمی صورتحال کے تناظر میں توانائی کی فراہمی بڑا چیلنج ہے، منصوبے سے علاقائی تعاون و خوشحالی کے نئے دور کا آغازہوگا،ترکمانستان کے صدر اور ٹیم کا شکر گزار ہیں،منصوبہ اشک آباد سے شروع اور افغانستان ،پاکستان سے بھارت تک مکمل کیاجائے گا،خطے کو منصوبے پر ٹھوس یقین دہانیوں و باہمی طور پر طے شدہ شرائط کے مطابق قدرتی گیس کے حصول میں مدد ملے گی۔

شہباز شریف نے کہاپاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو چیلنج سے نمٹنے کےلئے جامع پالیسیوں و فوری اقدامات کی ضرورت ہے،ٹیم کو ہدایت کروں گامنصوبے کی منصوبہ بندی اور پر عملدرآر کے عمل کو تیز کیاجائے۔


،علاوہ ازیںوزیر اعظم شہباز شریف سے ترکمانستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے وزیر مملکت و ترکمن گیس کے چیئرمین مکسات بابائیف کی سربراہی میں ملاقات کی،وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا پاکستان ،ترکمانستان کے درمیان مشترکہ تاریخ، ثقافت و مذہب پر مبنی برادرانہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی قیادت اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش رکھتی ہے،پاکستان ترکمانستان کے توانائی کے بھرپور ذخائر تک فوری رسائی کا گیٹ وے ثابت ہو سکتا ہے۔

تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہامنصوبہ توانائی شعبے میں پاکستان ،ترکمانستان کے درمیان تذویراتی تعاون کا مظہر ہے، تمام متعلقہ فریقین کی جانب سے دستیاب تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا،وزیراعظم نے منصوبے کے مختلف حصوں پر کام تیز کرنے کےلئے معاون خصوصی ڈاکٹر جہانزیب خان کو پاکستان کی جانب سے فوکل پرسن نامز د کردیا۔