اسلام آباد(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کی پاکستانی بجٹ پر نظر،اہداف کیلئے امید وابستہ کرلی،پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈکی نمائندہ ایستر پیریز نے کہاامید ہے پاکستان کا آئندہ بجٹ آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف کے مطابق ہوگا۔
خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایستر پیریز نے کہا پاکستان کو بجٹ پاس کرانے سے پہلے آئی ایم ایف بورڈ کے آخری جائزے کا سامنا ہے، آئی ایم ایف نے زور دیا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کو آزادانہ کام کرنے دیا جائے،بورڈ کے جائزے سے پہلے پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 6 ارب ڈالرکا فرق ختم کرنا ہوگا۔
آئی ایم ایف کی پاکستانی بجٹ پر نظر،اہداف کیلئے پرامید
















