واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کا معاملہ واشنگٹن کیلئے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسرائیل نواز لابی گروپ سے گفتگو میں کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پرلانا امریکا کے قومی سلامتی کے مفاد میں ہے۔بلینکن نے امریکی اسرائیل تعلقات عامہ کمیٹی ( اے آئی پی اے سی)بتایا کہ ہمیں یقین ہے،دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کوآگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔انٹونی بلینکن نے الریاض اور جدہ میں مذاکرات کیلئے روانگی سے چند گھنٹے قبل خطاب میں کہا کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ معاہد ابراہیم کیلئے پرعزم ہے، یہ اقدام سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں عرب ممالک کو یہودی ریاست کے ساتھ باضابطہ تعلقات قائم کرنے پر آمادہ کرنے کیلئے شروع کیا گیا تھا۔لیکن اب تک الریاض نے اس میں کوئی زیادہ دل چسپی کا مظاہرہ نہیں کیا حالانکہ اس نے اسرائیل کی تجارتی پروازوں کو اپنی فضائی حدود سے گذرنے کی اجازت دی ہے اوراس کے اسرائیل کے ساتھ رابطے بھی ہوئے ہیں۔
امریکہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دےگا: بلنکن
















