پاکستان ،بیلاروس میں ویزا شرط ختم کرنے کامعاہدہ،متعدد شعبوں میں تعاون پر بھی اتفاق

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستان ،بیلاروس میں ویزا شرط ختم کرنے کامعاہدہ،متعدد شعبوں میں تعاون پر بھی اتفاق کرلیا گیا،اسلام آباد میں پاکستان ،بیلا روس کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی ،دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے اور مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔

،بیلا روس کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا سے استثنیٰ کا معاہدہ ہوا ،سرکاری، سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزے کی شرط ختم ہوجائے گی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا پاکستان ،بیلا روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دیا جائے گا ،بیلا روس کے وزیر خارجہ نے کہا پاکستان کےساتھ معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔