انقرہ،اسلا م آباد،دوحہ(مشرق نیوز)طیب اردگان ایک بار پھر ترک صدر منتخب ہوگئے ،صدارتی انتخاب کے رن آف مرحلے میں رجب طیب اردگان نے فتح سمیٹی،پولنگ کا عمل صبح 8سے شروع ہو کر شام 5بجے تک جاری رہا،ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر رجیب طیب اردگان 52.1 فیصد ووٹ لیکر فاتح ٹھہرے، اپوزیشن امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 47.7 فیصد ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،وزیراعظم شہبازشریف،امیر قطر،وزیرعظم ہنگری سمیت عالمی رہنماﺅں نے مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے اردگان کی فتح عوام کے بھرپور اعتماد کامظہرہے
طیب اردگان ایک بار پھر ترک صدر منتخب
















