نیپرا نے کراچی والوں پر پھر بجلی گرادی،قیمت میں1.55روپے یونٹ اضافہ

کراچی (بیورورپورٹ)نیپرا نے کراچی والوں پر پھر بجلی گرادی،قیمت میں1.55روپے یونٹ اضافہ کردیا،منظوری گزشتہ مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی،نیپرا نے فیصلہ نوٹی فکیشن کےلئے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

اضافی وصولیاں مئی سے جولائی کے دوران کی جائیں گی،نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا،لائف لائن صارفین پرفیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔