ایران اورروس دفاعی شراکت داری کو وسعت دے رہے ہیں:وائٹ ہاﺅس

تہران (مشرق نیوز) وائٹ ہاﺅس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران اور روس اپنی بے مثالدفاعی شراکت داری کو وسعت دے رہے ہیں اور تہران نے گذشتہ سال اگست سے کریملن کو کم سے کم 400 ڈرون مہیا کیے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاﺅس کے قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے ایک فون کال میں صحافیوں کو بتایا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی فوجی معاونت کررہے ہیں اورایران اب روس سے اربوں ڈالر مالیت کا فوجی سازوسامان مانگ رہا ہے۔جان کربی نے کہاکہ روس اور ایران کے درمیان شراکت داری مشرقِ اوسط میں ایران کی تخریبی سرگرمیوں کو براہِ راست ممکن بنارہی ہے اور یہ نہ صرف یوکرین بلکہ ایران کے ہمسایوں کے لیے بھی خطرناک ہے۔انھوں نے بتایا کہ گذشتہ سال اگست سے اب تک ایران نے روس کو 400سے زیادہ بغیرپائلٹ طیارے مہیا کیے ہیں۔ان میں زیادہ ترشاہد قسم کے ہیں۔ وائٹ ہاﺅس کے مطابق روس ان ایرانی ڈرونز کو وصول پاچکا ہے اوراس نے انھیں یوکرین کے اندر اس کے اہم ڈھانچے کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا ہے۔