سعودی عرب کاشام میں اپنے سفارتی مشن میں کام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

ریاض (مشرق نیوز) سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ دمشق میں اپنے سفارت کاروں کو دوبارہ کام شروع کرنے کی اجازت دے گا۔سعودی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب نے شام میں اپنے سفارتی مشن میں کام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارتِ خارجہ نے یہ اعلان مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے وزرا خارجہ کے اجلاس کے دوروز بعد کیا ہے۔اس اجلاس میں شام کی عرب لیگ کی دوبارہ شمولیت پراتفاق کیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب مشترکہ عرب لائحہ عمل کو فروغ دینےکی کوشش کرے گا۔ وزارت خارجہ نے عرب لیگ کے حالیہ اجلاسوں اور فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شام کی گروپ کے اجلاسوں اور تنظیموں میں شرکت پر پابندی کو غیرمنجمد کردیاگیا ہے اوراب وہ اس کے اجلاسوں میں شریک ہوسکتاہے۔