سیوریج لائن کیلئے کھودی سڑکوں کی بلاتاخیر مرمت کی جائے: کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا ریلوے روڈ اور کچا پکا نورشاہ روڈ کی مرمت میں غیر ضروری تاخیر پر اظہار ناراضگی، پسپ پروگرام کے تحت سیوریج پائپ بچھانے کےلئے کھودی گئی سڑکوں کی بلاتاخیر مرمت کی جائے۔ شہریوں کو دھول مٹی سے بچانے کےلئے مرمت کا کام بھی ساتھ ساتھ کیا جائے، کمشنر کی ہدایت۔ اپنے دفتر میں پسپ پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر شعیب اقبال سید نے مڈھالی روڈ اور پاکپتن روڈپربھی 72 انچ سیوریج پائپ بچھانے کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ مسافروں کو درپیش سفری مشکلات کم ہوں اور ان دونوں اہم سڑکوں کی کارپٹنگ کا منصوبہ جلد مکمل ہو سکے۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر نبی دیوان، اے سی جنرل وقاص ظفر اور سٹی منیجر پسپ محمد اسجد خان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ سٹی منیجر اسجد خان نے بتایا کہ مڈھالی روڈ پر 72انچ پائپ بچھانے کا کام 2دنوں میں مکمل ہو جائےگا جس کے بعد42انچ قطر کا پائپ بچھانے کا کام شروع ہو گا۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے علی مسجد سے ڈی سی ھا¶س تک سیوریج لائن بچھانے کا کام شروع ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے اسی ماہ کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سٹی منیجر اسجد خان نے بتایاکہ گھروں تک پینے کے پانی کے پائپ پہنچانے کے منصوبے پر کام بھی تیزی سے جاری ہے اور اب تک43083کنکشنز کے ہدف کے مقابلے میں 24663گھروں تک کنکشن پہنچائے جا چکے ہیں۔