مہنگے حج کے سبب ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سعودی عرب کو 8 ہزار کا کوٹہ واپس:وزارت مذہبی امور کی تصدیق

اسلام آباد(بیورورپورٹ)ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کردیا گیا،وزارت مذہبی امور نے 8ہزار حج کوٹہ واپس کرنے کی تصدیق کر دی، مہنگے حج کے سبب بہت سے پاکستانی درخواستیں ہی نہ دے سکے،ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے سرکاری سکیم کے تحت کم درخواستیں موصول ہونے پر حج کوٹہ واپس کرنا پڑا، کوٹہ واپس نہ کرنے پر اخراجات کی مد میں 24ملین ڈالرز اضافی ادا کرنا پڑتے،یاد رہے پاکستان کو کئی برس بعد ایک لاکھ 79ہزار کا پورا حج کوٹہ ملا تھاجسے مکمل استعمال نہ کیا جاسکا۔