بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز شامل کی جائیں: تاجروں کا مطالبہ

لاہور (رپورٹ: نعیم جاوید) پاکستان بزنس فورم لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایف پی سی سی آئی سمیت تمام تاجر تنظیموں نے جون میں پیش ہونےوالے بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز شامل کرنے اور 30 سالہ معاشی پالیسی بنانے اور چارٹر آف اکانومی پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لےکر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ روز نامہ ” مشرق“ لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے کہا کہ چارٹر آف اکانومی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ ایف پی سی سی آئی کے سربراہ عرفان اقبال شیخ سابق ریجنل چیئرمین ڈاکٹر ارشد، منظور الحق ملک نے بھی چارٹر آف اکانومی کی حمایت کرتے ہوئے مربوط معاشی پالیسی بنانے چین، ترکی، ایران سے مقامی کرنسی میں تجارت کرنے پر روز دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں ہماری 70 فیصد درآمد چین سے ہو رہی ہے تجارت کے توازن برقرار کرنے کیلئے چین میں برآمدات کو فروغ دینا ہو گا، اس گیپ کو گھریلو اور چھوٹی صنعت کو فروغ دینا ہو گا۔ سینئر تاجر رہنماو¿ں نعیم میر، وقار احمد میاں، آصف خان،میاں خلیل عبیر نے کہا کہ روسی تیل کی آمد کے بعد پٹرول مصنوعات میں کمی واقع ہو گئی جس سے مہنگائی کم ہو جائےگی، حکومت بجٹ بنانے سے پہلے تاجروں کو اعتماد میں لے۔