ڈی آئی خان میں کالعدم ٹی ٹی پی گنڈا پور کااہم کمانڈر ہلاک

راولپنڈی(بیورورپورٹ) ڈی آئی خان میں آپریشن،کالعدم ٹی ٹی پی گنڈا پور کااہم کمانڈر مارا گیا،تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کرکے کالعدم ٹی ٹی پی گنڈاپور کے اہم کمانڈر جبار شاہ کو ہلاک کردیا ،2دہشتگرد زخمی ہوگئے۔

ہلاک دہشتگرددرابن میں سکیورٹی فورسز، مذہبی طبقے اور پولیو ٹیموں پر حملوں میں ملوث تھا ،کالعدم ٹی ٹی پی کےلئے بھتہ وصولی میں بھی سرگرمِ عمل رہا ،علاقے میں قانون نافذ کرنےوالوں کی مسلسل دوسری کامیابی ہے۔