ریاض (مشرق نیوز) سعودی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ اتوار کو سعودی طیارہ کے ذریعہ 45 سعودیوں اور 88 غیر ملکیوں کو سوڈان سے جدہ منتقل کردیا گیا۔ اس طرح انخلا کے سعودی آپریشن میں اب تک 184 سعودیوں سمیت 5 ہزار 197 افراد کو سوڈان سے نکالا جا چکا ہے۔ اس طرح سوڈان سے 5 ہزار 13 غیر ملکیوں کا انخلا کیا گیا ہے۔ میڈیرپورٹس کے مطابق ان افراد میں سعودی عرب کے برادر اور دوست ملکوں کے شہری شامل ہیں۔گزشتہ روز 45 سعودی شہری اور 36 پاکستانی شہری جدہ کے مغربی سیکٹر میں کنگ عبداللہ ایئر بیس پہنچے جہاں سے انہیں رائل سعودی ایئر فورس کے ایک ٹرانسپورٹ طیارے کے ذریعے نکالا گیا۔علاوہ ازیں اس سے قبل الدرعیہ بحری جہاز بھی جدہ پہنچا تھا جس میں سلطنت عمان، پاکستان، امریکہ اور نیپال کے 52 شہری سوار تھے۔
جنگ بندی میں توسیع سعودی امریکی اقدام کا نتیجہ ہے: سوڈانی رہنما
















