فیصل آباد (اشفاق مغل)برآمدی سیکٹرز کیلئے گیس مہنگی،80ارب کی سبسڈی ختم،تفصیلات کے مطابق حکومت نے ٹیکسٹائل، سپورٹس، سرجیکل، لیدر اور جیوٹ سمیت5برآمدی سیکٹرز کیلئے گیس پر 80 ارب کی سبسڈی ختم کر دی،تمام ایکسپورٹس سیکٹرز پر اوگرا کے منظور کردہ ریٹ نافذ ہوگئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایکسپورٹس سیکٹرز کو آر ایل این پر 4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافی ادا کرنا ہوں گے، وفاقی حکومت نے کہاانڈسٹریز کو ریلیف ختم کرکے عوام کو دیا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان ہوذری مینوفیکچرز ایسوسی ایشن سمیت دیگر صنعتی تنظیموں نے اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا گیس مہنگی ہونے سے انڈسٹری مزید بحران کا شکار ہوگی،حکومت فیصلہ فوری واپس لے۔
ٹیکسٹائل،سرجیکل سمیت تمام برآمدی سیکٹرز کیلئے گیس مہنگی،80ارب کی سبسڈی ختم
















