افغانستان کے راستے پاکستان کو سستی ایل پی جی کی درآمد شروع

چمن(مشرق نیوز)ترکمانستان سے افغانستان کے راستے پاکستان کو سستی ایل پی جی کی درآمد شروع،تفصیلات کے مطابق ترکمانستان سے افغانستان کے راستے پاکستان کو ایل پی جی کی درآمد شروع ہوگئی،چمن میں کسٹم حکام نے کہا برآمدگی معاہدے کے تحت ترکمانستان سے بذریعہ افغانستان پہلی کھیپ 160 ٹن ایل پی جی پر مشتمل 3 باوزر چمن بارڈر پر باب دوستی کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔

قندھار کسٹم چیف مولوی حامداحمد کے مطابق ترکمانستان سے 50 ٹینکرز کارگو سپن بولدک پہنچ گئے جو کلیئرنگ مراحل طے کرنے کے بعد پاکستان منتقل کیے جائیں گے،وسط ایشیا سے پاکستان کےلئے افغانستان ٹرانزٹ روٹ سے گیس کی برآمد میں کوئی رکاوٹ یا تاخیر نہیں ہوگی۔