پی ایچ اے میں نااہل اور کرپٹ افسران کی کوئی گنجائش نہیں: سید اظفر علی ناصر

لاہور (نمائندہ خصوصی) گلشن اقبال پارک میں زائد پارکنگ فیس وصولی اور کینٹینوں پر اوور چارجنگ کی شکایات پر پی ایچ اے کے آفیسر کو معطل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نگران صوبائی وزیر ہاو¿سنگ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کی ہدایت پر انچارج گلشن اقبال پارک، ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ ابرار احمد کو معطل کر دیا گیا۔پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی پنجاب نے حافظ ابرار احمد کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ گزشتہ روز گلشن اقبال پارک کے دورے کے دوران صوبائی وزیر نے زائد پارکنگ فیس وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی۔صوبائی وزیر سید اظفر علی ناصر کے مطابق پی ایچ اے کے زیر انتظام پارکوں میں زائد پارکنگ فیس وصول کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔ ذمہ داری ادا نہ کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر کو معطل کردیا ہے۔صوبائی وزیر کی طرف سے ڈی جی پی ایچ اے کو تمام پارکوں میں انتظامی امور کی خود نگرانی کی ہدایت کی ہے۔ صوبائی وزیر کے مطابق پی ایچ اے میں کرپٹ اور نااہل افسران کی کوئی گنجائش نہیں۔