سوڈان ،غیر ملکی سفارتکاروں اور شہریوں کے انخلا کا عمل جاری

خرطوم (مشرق نیوز) فوج اورپیراملٹری فورس کے درمیان خانہ جنگی کے باعث سوڈان سے غیر ملکی سفارت کاروں اور شہریوں کے انخلا کا عمل جاری ہے۔سعودی عرب، امریکہ، فرانس، برطانیہ اور جرمنی سمیت کئی یورپی اور افریقی ممالک نے اپنے سفارتی عملے اور شہریوں کو سوڈان سے نکال لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے ہفتے کو اپنے 91 اور دیگر ممالک کے 66 شہری سوڈان سے نکالے جبکہ امریکا نے اتوار کی شب خرطوم سے 100 کے قریب سفارتی عملے کو نکالا تاہم دوہری شہریت کے حامل افراد سمیت ہزاروں امریکی شہری اب بھی سوڈان میں موجود ہیں۔