امریکی حکومت پاکستان میں جمہوری اقدارکیلئے دبا ڈالے،اراکین کانگریس

نیویارک (خواجہ فاروق )اراکین کانگریس نے کہاہے امریکی حکومت پاکستان میں جمہوری اقدارکیلئے دبا ڈالے،تفصیلات کے مطابق امریکی رکن کانگریس ایلیسا سلوٹکن نے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہاری پبلکنز اور ڈیموکریٹ اراکین کانگریس امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ رہے ہیں پاکستان میں جمہوری اقدار پر عمل یقینی بنایا جائے۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی اپنے وطن کیلئے فکر مند اور چاہتے ہیںملک ترقی کرے ،جمہوریت پروان چڑھے،پاکستان میں جمہوری اقدار کااحترام امریکہ کو عزیزہے،اقدار میں آزادی اظہار، لوگوں کے اجتماع کی آزادی اور سب کو لےکر چلنا بھی شامل ہے، کانگریس وومن نے کہا یوں تو ڈیموکریٹس اور ری پبلکن اراکین بہت سی چیزوں پر اختلافات رکھتے ہیں تاہم جلد ہی اچھی خبر ملے گی محکمہ خارجہ سے مطالبہ کرنے کےلئے دونوں جماعتوں کے اراکین ہم آواز ہیں۔