چینی ثالثی کامیاب،شاہ سلمان کو دورہ ایران کی دعوت

تہران(مشرق نیوز)چین کی ثالثی کامیاب،شاہ سلمان کو دورہ ایران کی دعوت،تفصیلات کے مطابق چین کی ثالثی میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ایران اور سعودی میں قربتیں تیزی سے بڑھنے لگیں۔

تہران نے شاہ سلمان کو اپنے ملک کے دورے کی باضابطہ دعوت دیدی ،ایرانی وزارت داخلہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ایرانی صدر رئیسی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو ریاض کی طرف سے دی گئی دورے کی دعوت کے جواب میں دعوت نامہ بھیجا ۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے تکنیکی وفود اپنے سفارتی مشن کو باضابطہ طور پر دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہے ہیں اور تہران نے کہاہے مشن 9 مئی تک اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں گے۔