ایل پی جی 10روپے کلو مہنگی،پٹرول،ڈیزل پر 50،50روپے لیوی کی وصولی

لاہور( کامرس رپورٹر )ایل پی جی 10روپے کلو مہنگی،پٹرول،ڈیزل پر 50،50روپے لیوی کی وصولی، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں10روپے کلو بلاجواز اضافہ کر دیا گیا جس سے گھریلوسلنڈر120اورکمرشل 450روپے مہنگا ہو گیا۔

عرفان کھوکھر نے کہاسرکاری قیمت 229روپے کلو مقرر ہے لیکن ملک میں کسی جگہ بھی ایل پی جی سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں،شہری علاقوں میں310اورپہاڑی اور دور دراز علاقوں میں330،گلگت بلتستان میں قیمت360کلوتک جا پہنچی ۔

ادھر حکومت پٹرول اور ڈیزل پرلیوی کی مد میں 50،50لٹروصول کررہی ہے، دستاویزات کے مطابق پٹرول پرفریڈ مارجن 2.26اورڈسٹری بیوشن مارجن 6روپے لٹرہے،ڈیزل پرفی لٹرڈسٹری بیوشن مارجن 6.32،ڈیلرزمارجن 7روپے ہے۔