لاہور (خبر نگار )میٹروپولیٹن کارپوریشن کی بھاری اکثریت کی نمائندہ ایڈمنسٹریٹر سٹاف یونین کی جانب سے محکمہ انسداد رشوت ستانی کو کرپشن، لا قانونیت اور اقربا پروری کے خلاف درخواست موصول، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ریگولیشن برانچ کا کلرک قیصر حنیف جو خود کو میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن کا پی اے ظاہر کرواتا ہے، عرصہ 6سال سے ایک ہی سیٹ پر تعینات رہنے کی وجہ سے مذکورہ کلرک نے کروڑوں روپے اثاثہ جات بنا لئے جس میں متعدد لگژری گاڑیاں ایک سے زائد پوش علاقوں میں مہنگے ترین گھر اور کاروباری پارٹنر شپس بھی شامل ہیں۔
درخواست میں مزید لکھا گیا قیصر حنیف نے اس عرصہ کے دوران اپنے اختیارات کا بے دریغ ناجائز استعمال کرتے ہوئے زونوں میں انفورسمنٹ انسپکٹروں کی پوسٹنگ ٹرانسفر کے عوض بھاری مالی مفادات حاصل کئے ہیں، مزید یہ بھی کہ خود پور میں سرکاری زمین پر کاشت کے ذریعے لاکھوں روپے ٹھیکہ حاصل کررکھا ہے، درخواست گزار کی جانب سے یہ بھی موقف اختیار کیا گیا ہے ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکمہ بھی اگر غیر جانبدار تحقیقات کا آغاز کرے تو مزید اربوں روپے کی خرد برد کے ثبوت مل سکتے ہیں۔
سٹور کیپر یاسر، ٹی آر آئی عثمان بٹ، ٹی آر آئی جبران، گینگ مین شہزاد کے نام بھی درخواست میں ڈالے گئے ہیں، درخواست ایڈمنسٹریٹر سٹاف یونین کے جنرل سیکرٹری احمد ملک کی جانب سے جمع کرائی گئی۔
ایڈمنسٹریٹر سٹاف یونین میٹروپولیٹن کی قیصر حنیف کیخلاف کرپشن کی درخواست
















