ساہیوال (چوہدری اشرف سے) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے مفت آٹا سپلائی کا جائزہ لینے کےلئے جمخانہ سٹیڈیم سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساہیوال ڈویژن کے تینوں اضلاع میں انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو مفت آٹے کی فراہمی منظم طریقہ سے جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ 4اپریل کو ضلع ساہیوال میں قائم 355 آٹا تقسیم کاونٹرز پر 1لاکھ51ہزار400بیگز سپلائی کئے گئے جہاں دوپہرڈےڑھ بجے تک تحصیل ساہیوال کے 207کانٹرز پر 76650بیگز میں سے 41935بیگز جبکہ تحصیل چیچہ وطنی کے 148کانٹرز پر 74750میں سے 40947آٹا بیگز تقسیم ہوئے اور اس طرح مجموعی طور پر 82882بیگز تقسیم ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران اہم ٹاسک کی انجام دہی کےلئے صبح6بجے سے فیلڈ میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سنٹرز پر آٹا کی وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے جو ہر مستحق شہری کو آٹا کی فراہمی تک جاری رکھی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ مفت آٹا فراہمی کا یہ ریلیف پیکیج عوام کےلئے بہترین سہولت ہے جس سے غریب اور مستحق افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹا تقسیم کا طریقہ کار انتہائی شفاف رکھا گیا ہے تاکہ تمام مستحق افراد کو آٹا فراہمی ممکن بنائی جا سکے اور اس مقصد کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس مفت آٹے کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کےلئے ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہیں پولیس افسران اور جوان عوام کی خدمت کےلئے مصروف عمل ہیں، سیکورٹی انتظامات کو بھی فول پروف بنایا گیا ہے۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















