پٹرول ریلیف پیکیج مسترد، غریب طبقے کو زیادہ موثرٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے،آئی ایم ایف

اسلام آباد(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف نے پٹرول ریلیف پیکیج مسترد کرتے ہوئے کہاہے غریب طبقے کو زیادہ موثرٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے،تفصیلات کے مطابق پاکستان ،آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا،آئی ایم ایف نے پٹرول پر50روپے لٹرمجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویزمستردکردی،آئی ایم ایف نے حکومت سے پٹرول سبسڈی کا مکمل پلان مانگ لیااورغریب طبقے کو زیادہ موثرٹارگٹڈ سبسڈی دینے پرزوردیا،آئی ایم ایف نے سوال اٹھایاسکیم کیلئے کتنی سبسڈی درکار ہوگی؟ کہاں سے آئیگی اور کتنے کنزیومر ہوں گے؟ سکیم میں کتنا نقصان ہوگا؟ ۔